ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں 13 ؍ گرام پنچایتوں کی نشستوں کے انتخابات منسوخ 

کرناٹک میں 13 ؍ گرام پنچایتوں کی نشستوں کے انتخابات منسوخ 

Sun, 20 Dec 2020 12:10:03    S.O. News Service

بنگلورو، 20؍ دسمبر (ایس او نیوز) کرناٹک کے چند اضلاع میں گرام پنچایت نشستوں کے ہراج کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے ضلع بلاری کے تعلقہ کرگوڑا میں سندی گری گرام پنچایت کے 13 حلقوں کے انتخابات کو منسوخ کردیا ہے۔ 

ایس ای سی کے حکم کے مطابق دیہی رائے دہندوں نے موضلع بائیلورو میں ایشور مندر کی 13 ؍ نشستوں کا ہراج کردیا، جب کہ یہ علاقہ سندی گیری گرام پنچایت کا حصہ ہے۔ 

حکم نامہ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے امیدوار جن کی کسی نے مخالفت نہیں کی ہے، انہوں نے 22؍ دسمبر کو انتخابات کے بعد دیوی کے نام پر اس صورت میں 51.20 لاکھ روپئے ادا کرنے سے اتفاق کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ان کے خلاف مقابلہ نہ کرے تو وہ یہ رقم دیں گے۔ 


Share: